عام انتخابات2024:پاکستان نے عالمی برادری کے خدشات مسترد کردئیے
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان میں عام انتخابات پر امریکا، برطانیہ، اقوام متحدہ کے ردعمل پر کہا ہے کہ پاکستان نے عام انتخابات پُرامن اور کامیابی کے ساتھ منعقد کیے۔ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات کو دیکھا ہے، انتخابی مشق نے ظاہر کیا ہے کہ بہت سے مبصرین کے خدشات غلط تھے۔ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں تھی، پولنگ کے دن دہشتگردی سے بچنے کے لیے صرف موبائل سروس کو معطل رکھا، غیرملکی اسپانسر شدہ دہشت گردی کے نتیجے میں سنگین سیکیورٹی خطرات سے نمٹا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیانات لاکھوں پاکستانیوں کے ووٹ کےحق کے آزادانہ استعمال کو تسلیم نہیں کر رہے، بیانات ناقابل تردید حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں۔