vosa.tv
Voice of South Asia!

سوشل میڈیا کمپنیوں نے ایران کے خلاف محاذ کھول لیا؟

0

 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کے ترجمان کے مطابق  یہ دونوں اکاؤنٹ خطرناک مواد سے متعلق کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی بنیاد پر بند کیے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ خطرناک مواد سے متعلق قواعد اور رہنما خطوط کی خلاف کی بنیاد پر یہ دونوں اکاؤنٹ بند کیے گئے ہیں۔ یہ دونوں اکاؤنٹ ایک ایسے نیٹ ورک کا حصہ تھے جو غیر مستند سرگرمیوں میں مصروف تھا اور لوگوں بعض معاملات میں اپنی طرزِ فکر و عمل کے حوالے سے گمراہ کر رہا تھا۔ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے اکاؤنٹ کھولنے پر پیغام دکھائی دیتا ہے کہ یہ پیج دستیاب نہیں۔ میٹا نے ایرانی نیٹ ورک سے جڑے ہوئے 200 فیس بک اکاؤنٹ اور 125 انسٹا گرام اکاؤنٹس، 9 گروپ اور 29 پیجز بند کردیے گئے ہیں۔میٹا نے اپنے بیان میں اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کا حوالہ نہیں دیا تاہم 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں کے بعد سے میٹا پر ایران کے سپریم لیڈر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے حوالے سے غیر معمولی دباؤ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.