vosa.tv
Voice of South Asia!

روسی صدارتی انتخابات: پیوٹن کے بڑے حریف کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے

0

روس میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونا ہیں جن میں جنگ مخالف بورس نیدیژدین روسی صدر پیوٹن کے مضبوط حریف سمجھے جارہے تھے۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہےکہ  بورس نیدیژدین کے کاغذات نامزدگی میں غلطیاں پائی گئیں۔  بورس نیدیژدین پیوٹن کی جنگی پالیسیوں کے سخت ناقد رہے ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی کی تھی تاہم وہ مسترد کردی گئی۔بورس نیدیژدین کا کہنا ہےکہ  وہ اس فیصلے کو روسی سپریم کورٹ میں چیلینج کریں گے، لاکھوں لوگ ہیں جو مجھے ووٹ کرنا چاہتے ہیں، سروے کے مطابق میں پیوٹن کے بعد دوسرے نمبر پر ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.