یوکرینی صدر زیلنسکی نے آرمی چیف کو عہدے سے برطرف کردیا
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کرنل جنرل اولیکزینڈر سیرسکی کو نیا آرمی چیف نامزد کیا ہے، صدر زیلنسکی اور سابق آرمی چیف جنرل ویلیری کے درمیان کئی ماہ سے ناچاقی کی اطلاعات گردش کررہی تھیں۔یوکرینی صدر کے مطابق یوکرینی فوج نے ثابت کیا کہ وہ آسمانوں پر بھی کنٹرول کر سکتے ہیں لیکن یوکرینی فوج پچھلے سال زمینی جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج کو فوری تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔