vosa.tv
Voice of South Asia!

باپ نے بیٹی کی شادی میں مہمانوں کو ہیلمٹ کا تحفہ کیوں دیا؟

0

حال ہی میں بھارتی شخص نے اپنی بیٹی کی شادی میں شریک مہمانوں کو ہیلمٹ کا تحفہ دے کر سب کو حیران کردیا۔ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے یادیو نے بیٹی کی شادی پر 60 کے قریب ہیلمٹ مہمانوں کو بطور تحفہ پیش کیے۔رپورٹ کے مطابق یادیو نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مہمانوں کو ہیلمٹ کا تحفہ دیا، یادیو کی فیملی نے ہیلمٹ پہن کر شادی میں ڈانس بھی کیا۔یادیو نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دینے کا بہترین موقع تصور کیا، اس دوران میں نے مہمانوں کو بتایا ہے کہ زندگی بہت قیمتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے تحفے کے ساتھ ساتھ مہمانوں سے گزارش کی ہے کہ گاڑی چلاتے وقت نشے میں نہ رہیں کیونکہ حادثات کی بڑی وجہ یہ بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.