vosa.tv
Voice of South Asia!

سوئٹزرلینڈ:فنکار کی انوکھی پرفارمنس نے لوگوں کو حیران کردیا

0

فضا میں الٹا لٹک کر پیانو بجانے کی ایک حیرت انگیز ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں پیانو نواز کو دل پذیر دھن بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں فضا میں الٹا لٹک کر ایک فنکار کی پیانو پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔پیانو کو ایک کرین سے فضا میں معلق کیا گیا تھا، جو زمین سے 10 فٹ اونچائی پر تھا۔دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو منفرد انداز میں پرفارم کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں، ایسا ہی کارنامہ سوئس موسیقار آلین روش نے انجام دیا، انھوں نے دس فٹ اونچائی پر لٹک کر ایسی خوب صورت دُھنیں بکھیریں کہ حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آلین روش کرین سے لٹکے پیانو کو الٹا لٹک کر بجا رہے ہیں، اور نیچے بیٹھے آسمان کی طرف دیکھتے حاضرین اس انوکھی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔روش نے یہ کارنامہ 6 سینٹی گریڈ کی سخت سردی میں انجام دیا، انھوں نے ونٹر سولسٹس نامی دھن پر پرفارمنس دکھائی، اور یہ پرفارمنس ان کی ’پیانو ورٹیکل‘ آرٹ پروجیکٹ کا حصہ تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.