پاکستان میں انتخابات سے قبل صوبہ پنجاب میں فوج تعینات
پاکستان میں عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے دستے پنجاب بھر سے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوگئے، فوجی اہلکار پولنگ سٹیشنز کے باہر سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تھرڈ ٹیئر پر سیکورٹی کے لئے تعینات ہوں گے۔ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے دستے پنجاب بھر سے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو گئے پاک فوج کے چاق و چوبند دستے لاہور، ملتان، اوکاڑہ، بہاولپور اور گوجرانوالہ گیریژن سے پنجاب کے دیگر اضلاع میں الیکشن سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوئے فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد عام انتخابات کے دوران سول حکومت کی معاونت کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔ فوجی اہلکار پولنگ سٹیشنز کے باہر سیکورٹی کے لئے تعینات ہونگے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے پولنگ کے دوران پولیس فرسٹ ٹیئر جبکہ سول آرمڈ فورسز سیکنڈ ٹیئر سیکورٹی مُہیا کرے گی۔