ٹیلر سوئفٹ ایک اور ریکارڈ بنانے میں کامیاب
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ گریمی ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایک اور اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔گریمی ایوارڈز 2024ء میں ٹیلر سوئفٹ نے (Midnights) کے لیے البم آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ٹیلر سوئفٹ نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ایوارڈ کام ہے جسے میں بہت پسند کرتی ہوں اور یہ مجھے بہت خوش کرتا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی بھی فنکار نے اس کیٹیگری میں چار مرتبہ ایوارڈ حاصل کیا ہو۔ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان لوگوں کی بھی خوشی کا باعث ہے جنہوں نے میرے لیے ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کی البم (Midnights) اکتوبر 2022ء میں ریلیز ہوئی تھی۔