vosa.tv
Voice of South Asia!

آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے الزام میں بھارتی شہری گرفتار

0

لکھنو:انڈین سیکورٹی فورسز نے ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے کے ایک ملازم کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اسے میرٹھ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار شخص کی شناخت ستندرا سیوال کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف (MTS) کے طور پر کام کر رہا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈین فورس یہ کارروائی خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر عمل میں لائی۔انڈین پولیس کے مطابق آئی ایس آئی کے ہینڈلرز ہندوستانی وزارت خارجہ کے ملازمین کو لالچ دے رہے ہیں اور ہندوستانی فوج سے متعلق حساس معلومات کے بدلے مالی مراعات کی پیشکش کررہے ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ معلومات کے تبادلے سے ہندوستان کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ہاپوڑ کے شاہمحی الدین پور گاؤں کے رہنے والے ستیندر سیوال جاسوسی نیٹ ورک میں اہم کھلاڑی ہے وہ مبینہ طور پر ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے میں اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خفیہ دستاویزات نکال رہا تھا۔ ملزم نے پیسوں کے لالچ میں آکر مبینہ طور پر وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور ہندوستانی فوجی اداروں کی اسٹریٹجک سرگرمیوں سے متعلق اہم معلومات آئی ایس آئی کے ہینڈلرز کو فراہم کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.