vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت لداخ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے ہزاروں افراد شدید سردی میں نکل آئے

0

سری نگر:پورے لداخ میں مکمل بند منایا گیا کیونکہ ہزاروں افراد نے یونین ٹیریٹری کے لیے چھٹے شیڈول کے تحت ریاست کا درجہ اور آئینی تحفظات کا مطالبہ کرتے ہوئے مارچ کیا۔احتجاج کا اہتمام لیہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ہزاروں مرد اور خواتین نے منجمد درجہ حرارت میں مرکزی شہر لیہہ میں مارچ کیا، لداخ کو ریاست کا درجہ دینے، آئین کے چھٹے شیڈول کے نفاذ اور لیہہ اور کارگل اضلاع کے لیے الگ الگ پارلیمانی نشستوں کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.