vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں تارکین وطن کو غذائی اجناس کے لیے ماہانہ1ہزار ڈالر دینے کا فیصلہ

0

منصوبے کی کامیابی سے شہری حکومت کو سالانہ 7اعشاریہ 2ملین ڈالر کی بچت ہوگی

نیویارک کی شہری انتظامیہ نے  تارکینِ وطن  خاندانوں کو  روز مرہ کے استعمال کی ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے53 ملین ڈالر پر مشتمل پری پیڈ کارڈ کا پائلٹ پروجیکٹ متعارف کروادیا ہے ۔اس منصوبے سے شہری حکومت سالانہ ساتھ اعشاریہ دو ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔شہری انتظامیہ کے مطابق یہ پروگرام 500 مہاجر خاندانوں کے ایک گروپ کے ساتھ شروع ہو گا جنھیں روز ویلٹ ہوٹل میں محدود قیام کی سہولت بھی ہوگی۔تارکین وطن کو حلف نامے پر دستخط کرنا ہوں گے کہ وہ صرف خوراک اور بچوں کے سامان پر فنڈز خرچ کریں گے بصورت دیگر انہیں پروگرام سے نکال دیا جائے گا۔ہر کارڈ پر رقم  فیملی میں شامل افراد کی تعداد کے مطابق  ہوگی۔چار افراد پر مشتمل خاندان کو ہر ماہ تقریباً 1,000 ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جو کھانے کے لیے روزانہ 35 ڈالر بنتے ہیں۔ ہر کارڈ 28 دن تک قابل استعمال رہے گا جس کے بعد اس کی دوبارہ تجدید کی جائے گی ۔53 ملین ڈالر کا پائلٹ پروگرام، نیو جرسی کی کمپنی موبلٹی کیپٹل فنانس کے ذریعے شروع کیا جارہا ہے ۔اگر یہ پروگرام کامیاب ہوا تو  شہر ی حکومت اسے مزید وسعت دے گی جس سے  کم ازکم  15 ہزار  مہاجرین خاندان مستفید ہوسکیں گے ۔میئر ایرک ایڈمز کی ترجمان کا دعویٰ ہے کہ اس پروگرام سے ماہانہ 6 لاکھ ڈالر  اور سالانہ تقریباً 7.2 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.