vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک،ہیلتھ ڈپارٹمنٹ  کےتحت ورچوئل ایکسپریس کیئر سروس کا آغاز

0

نیویارک سٹی کے محکمہ صحت نے  اسقاطِ حمل کی خواہش مند خواتین کے لیے ٹیلی ہیلتھ سروس شروع کردی ہے۔جس کے ذریعے ایسی  حاملہ خواتین جو اسقاطِ حمل چاہتی ہیں وہ ڈاکٹروں سے فون پر مشورہ کرسکتی ہیں۔ضرورت  کے پیشِ نظر ان خواتین کو گھر پر دوائیں پہنچائیں جائیں گی ۔اکتوبر 2023 میں، نیو یارک سٹی کے محکمہ صحت  نے ٹیلی ہیلتھ اسقاط حمل تک رسائی کا منصوبہ تیار کیا تھا جس کے بعد یہ پروگرام ملک میں صحت عامہ کا پہلا نظام بن گیا ہے ۔ یہ سروس شہر میں اسقاط حمل کی متلاشی خواتین  کو اجازت دیتی ہے کہ وہ نیو یارک سٹیٹ کے لائسنس یافتہ ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے ویڈیو یا فون پر بات کر سکیں۔اپنے آغاز کے بعد سے، سروس نے 870 ورچوئل وزٹ فراہم کیے ہیں، 230 سے ​​زیادہ اسقاط حمل کٹس بھیجی ہیں، اور 360 مریضوں کو ذاتی نگہداشت کے لیے ریفر کیا ۔ورچوئل وزٹ کے لیے اوسط انتظار کا وقت 5 منٹ سے کم ہے۔ ٹیلی ہیلتھ سروس ہفتے میں 7 دن صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک دستیاب ہے اور یہ مریضوں کو محفوظ اور قانونی اسقاط حمل تک رسائی فراہم کرے گی۔مریضوں کو کال کے وقت نیو یارک سٹی میں موجود ہونے کی تصدیق کرنی چاہیے اور اس بات کی تصدیق کرنی چاہیے کہ جب وہ دوا لیں گے تو وہ شہر میں ہوں گے۔ دوا صرف نیو یارک سٹی کے پتوں پر بھیجی جاتی ہے اور یہ طبی لحاظ سے ان مریضوں کے لیے دستیاب ہے جو حمل کے 10 ہفتوں تک  ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.