vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی فوج کی عراق اور شام میں 85 مقامات پر بمباری،متعدد جاں بحق

0

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے رد عمل میں امریکی فوج نے عراق اور شام میں 85 مقامات پر فضائی حملے کئے، جس کے باعث متعدد شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمارا ردعمل آج سے شروع ہوا ہے، اور اس کا سلسلہ مستقبل میں بھی ہمارے منتخب کردہ وقت اور مقام پر جاری رہے گا۔چند روز قبل اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ نشریاتی ادارے کا کہناتھا کہ ڈرون حملے میں 3 فوجی جاں بحق اور 2 درجن سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں یہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا یہ پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.