vosa.tv
Voice of South Asia!

بوبی دیول کی ڈانس پرفارمنس نے شادی کی تقریب میں چار چاند لگا دیے

0

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنی بھانجی انکیتا چوہدری کی شادی میں فلم اینیمل کے مشہور گانے پر رقص کرکے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔بوبی دیول کی سوشل میڈیا پر اودے پور میں منعقدہ لائیو شو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے مشہور ہونے والے وائرل اسٹیپس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم اینیمل میں اداکار بوبی دیول کی انٹری پر ایک ایرانی لوک گانا لگایا گیا جس کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس گانے پر رِیلز بناتا نظر آیا۔ بھارت ہی نہیں بلکہ جمال کدو کا جادو پاکستان میں بھی چلتا نظر آیا۔ کنزہ ہاشمی نے بھی بوبی دیول کے انداز میں رقص کرتے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.