vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کو انتخابات میں مداخلت کے مقدمے میں بڑا ریلیف مل گیا

0

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں مداخلت کے مقدمے میں بڑا ریلیف مل گیا، وفاقی عدالت نے 4 مارچ کوہونے والی مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ صدارتی اختیارات کی اپیلوں کی وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی، وفاقی عدالت بطور صدر استثنیٰ کے معاملے پر اپیل کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے۔مشیر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مقدمات کی سماعت صدارتی انتخابات کے بعد چاہتے ہیں۔اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی انتخابات سے قبل اسٹاک مارکیٹ بلند سطح پر میری وجہ سے گئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو صدارتی انتخابات میں میری جیت نظر آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں میری جیت کودیکھتے ہوئے سرمایہ کاری ہورہی ہے۔بائیڈن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے دورکی بجائے ہماری کارکردگی کابھی کریڈٹ لیناچاہتے ہیں، ٹرمپ کیخلاف کپیٹل حملہ، ٹیکس فراڈ سمیت کئی مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.