برطانوی شہری نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
برطانیہ کے کروڑ پتی اور ٹی وی اسٹار ڈینی کرین المعروف ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈینی لیمبو نے دین اسلام قبول کرنے کے ساتھ ہی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے حالت احرام میں مکۃ المکرمہ سے تصاویر و ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور اپنی کہانی فالوورز کے ساتھ شیئر کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے کاروباری دورے پر سعودی عرب گئے تھے اسی دوران ان کی ملاقات عبدالباسط نامی شخص سے ہوئی جس نے انہیں زندگی کا اصل مقصد سمجھایا،عبدالباسط سے متاثر ہوکر انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔صرف یہ ہی نہیں ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرنے کے ساتھ عمرے کی سعادت بھی حاصل کر جس پر انہوں نے عبدالباسط کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور گلوکار کیا تھا تاہم 2017 میں معروف ٹی وی شو ایکس فیکٹر میں شمولیت نے ان کی مقبولیت عروج پر پہنچا دی۔انہوں نے ہوٹل کے کاروبار میں دن دگنی ترقی کی اور آج کئی ہوٹلوں کے مالک ہیں اور خیراتی کام میں بھی مصروف ہیں۔ڈینی لیمبو کی دولت کو تخمینہ پانچ کروڑ پاؤنڈ لگایا جاتا ہے جو پاکستانی روپوں میں 17 ارب 80 کروڑ بنتے ہیں۔