vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈین ماڈل و ادکارہ پونم پانڈے چل بسیں

0

بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے 32 سال کی عُمر میں کینسر کے سبب چل بسیں۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے گزشتہ کچھ عرصے سے سروائیکل کینسر میں مبتلا اور زیرِ علاج تھیں جبکہ جمعہ کی صبح اُن کی موت ہو گئی ہے۔اداکارہ کے انتقال کی تصدیق اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اُن کی ٹیم کی جانب سے ایک پوسٹ کے ذریعے کی گئی ہے۔اداکارہ پونم پانڈے کی ٹیم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو اس افسوس ناک خبر سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دُکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے۔انسٹاگرام پیغام میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’غم کی اس گھڑی میں، ہم آپ سب سے پرائیوسی کی درخواست کر رہے ہیں، پونم پانڈے کے لیے دُعا کریں اور اُنہیں یاد رکھیں۔‘دوسری جانب پونم پانڈے کی اچانک موت پر مداحوں سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری بھی گہرے صدمے سے دو چار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.