vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں آن لائن ریاست مخالف بیانیے کو روکنے کے لئے سخت اقدامات

0

بھارت میں ریاست مخالف بیانیے کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں، مودی حکومت ریاست مخالف بیانیےاورجھوٹی خبروں کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات لا رہی ہے، جن کو ہندوستانی قوانین میں شامل کیا جائے گا۔نئے وضع شدہ قوانین کےتحت قانونی فریم ورک میں نئی شقوں کو شامل کیا جائے گا اور ریاست کے خلاف آن لائن بات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔نئے ٹیلی کام ایکٹ کے تحت حکومت کویہ اختیارحاصل ہوگا کہ موبائل آپریٹرز اورانٹرنیٹ فراہم کنندگان عدالتی اجازت کے بغیرپیغامات کو روکیں یابلاک کریں۔اس ایکٹ کے تحت حکومت کو یہ اختیار بھی ہوگا پیغامات کو قابل فہم شکل میں فراہم کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.