جوبائیڈن نے امریکی فوجیوں پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیدیا
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اردن میں تین امریکی فوجیوں کی اموات پر ردعمل کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کہ ایران ان گروہوں کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہے جن کی وہ حمایت کرتے ہیں۔بائیڈن کا کہنا ہے کہ میں ایران کو اس لحاظ سے ذمہ دار ٹھہراتا ہوں کہ وہ ان لوگوں کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں جنہوں نے ایسا کیا۔امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا اردن میں تین فوجیوں کی ہلاکت کا ضرور جواب دے گا اور اس کے لیے وقت اور طریقہ کار کا تعین ہم خود کریں گے۔