vosa.tv
Voice of South Asia!

نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ڈسپوز ایبل ویپس پرپابندی لگانے کا فیصلہ

0

برطانوی وزیراعظم رشی سونک آج منصوبے کی تفصیلات بتائیں گے  جس میں برطانوی حکومت کی جانب سے ڈسپوز ایبل ویپس پرپابندی لگانےسے متعلق بھی اعلان کیا جائے گا۔ادارے کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت کم عمربچوں کوویپس فروخت کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ برطانیہ میں بچوں میں ویپ استعمال کرنے کی شرح میں 4.1 فیصداضافہ ہوا ہے ۔گزشتہ برس برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا تھا کہ NielsenIQ کی جانب سے کی گئی ریسرچ کے مطابق مسئلہ سوچ کے مقابلے میں زیادہ بڑا ہے۔برطانیہ میں 2022  میں ایک اندازے کے مطابق 300 ملین ای سگریٹ فروخت ہوئے، یہ تعداد اس سے ایک سال قبل کے مقابلے میں چار گنا سے بھی زیادہ تھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.