سنی دیول میگا فلم رامائن میں ہنومان دیوتا کا کردار نبھائیں گے
سنی دیول کی پروجیکٹ میں شمولیت کے حوالے سے خبریں کافی عرصے سے گرم تھیں اور اب اداکار نے خود اس کو کنفرم کردیا ہے۔بالی وڈ کی مشہور جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ میگا بجٹ فلم رامائن میں ہندو دیوتا رام اور سیتا کے کردار ادا کریں گے۔ رنبیر اور عالیہ نے برہمسترا 1 میں ایک دوسرے کے مقابل مرکزی کردار ادا کیے جسے شائقین کی طرف سے بہت پسند کیا گیا۔کے جی ایف کے سپر اسٹار یش فلم میں راون کا کردار نبھائیں گے جبکہ وبھیشنا کے کردار کیلئے وجے سیتھوپتی سے گفتگو جاری ہے۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس مارچ سے شروع ہوگا جو مئی تک جاری رہے گی جبکہ پوسٹ پروڈکشن کا مرحلہ ایک برس سے زائد جاری رہے گا۔