کنگ چارلس کے چیئرٹی ٹرسٹ کا راحت فتح علی سے قطع تعلقی کا اعلان
کنگ چارلس کی چیرٹی برٹش ایشین ٹرسٹ نے راحت فتح علی خان سے قطع تعلق کرلیا۔ ٹرسٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کی تشدد والی ویڈیو دیکھ کر وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان برٹش ایشین ٹرسٹ نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں، کسی بھی قسم کا تشدد ناقابلِ برداشت ہے، بدسلوکی کے سخت خلاف ہیں۔واضح رہے کہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی بنیاد کنگ چارلس نے رکھی تھی۔کنگ چارلس نے 2017 میں ٹرسٹ کے عشائیہ میں راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر مقرر کیا تھا۔