پولیس نے نیویارک سٹی کونسل ممبر کی گاڑی روکنے کے حوالے سے بیان جاری کردیا
نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز 26th ایریا کی حدود میں ایک گاڑی کو روکا گیا تھا جس میں جارجیا کی لائسنس پلیٹ نمبر لگی ہوئی تھی جو کہ نیویارک اسٹیٹ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس کے مطابق افسر جب گاڑی کے قریب پہنچا اور اس نے ڈرائیور سے گاڑی کا شیشہ اتارنے کا کہا تو ڈرائیور نے اپنی شناخت نیویارک سٹی کونسل کے ممبر یوسف سلام کےطور پر کرائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کونسل ممبر کے ساتھ پیشہ ورانہ اور احترام کے ساتھ پیش آیا۔