vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈھاکہ کا غزہ میں نسل کشی روکنے کیلئے آئی سی جے کے فیصلے کا خیرمقدم

0

بنگلہ دیش  نے اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرنے پر جنوبی افریقہ کی حمایت کا بھی وعدہ کیا، جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کی گئی  اپیل میں  الزام لگایا گیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔ہم جنوبی افریقہ کی اپیل کے تناظر میں آئی سی جے کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس امر کا اظہار بنگلہ دیشی وزیر خارجہ حسن محمود نے پدما میں سرکاری گیسٹ ہاؤس میں بطانوی پارلیمنٹرینز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آئی سی جے کا حکم فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی یا انسانیت کے خلاف جرائم کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ حسن محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلہ دیش جنوبی افریقہ کو درکار کسی بھی مدد کیلئے تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.