vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں شادی منسوخ ہونے پر لڑکے نے منگیتر کی والدہ اور بھائی کو قتل کر دیا

0

قتل کا واقعہ عزت نگر پولیس تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت سنجیو کمار کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کیلیے پولیس متحرک ہے۔سنجیو کمار نے منگیتر کی 55 سالہ والدہ اور 21 سالہ بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاشیں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگیا۔پولیس آفیسر راہول بھٹی کے مطابق ملزم کی شادی مقتولہ کی بیٹی کے ساتھ ہونا طے پائی تھی جو بعد میں کسی وجہ سے منسوخ کی گئی۔سڑک کنارے لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا جن کی رپورٹس آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔مقتولہ کے شوہر نے پولیس میں سنجیو کمار کے خلاف اندراج مقدمہ کیلیے درخواست دی۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کی شادی ملزم کے ساتھ طے کی تھی جو سنجیو کے نامناسب رویے کی وجہ سے منسوخ کی گئی۔راہول بھٹی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.