vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہرمیں ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ

0

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ نمبر 14،106اور 83 کی حدود میں ہونے والی ڈکیتیوں کے ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کردیں۔ 8 جنوری ایٹتھ ایونیو  پر ، 9 جنوری کو اورنیکر بکر ایونیو اور 18 جنوری کو روکا وے بولیوارڈ میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرکے فرار ہوگئے تھے۔ نیویارک سٹی پولیس کو تھانہ نمبر 44 کی حدود میں ہونے والے حملے میں دو نامعلوم ملزمان کی تلاش ہے۔ ملزمان 24 جنوری کو اوگڈن ایونیو کے قریب نامعلوم نوجوان پر حملہ کرکے فرار ہوگئے تھے۔ نیویارک سٹی پولیس نے تھانہ نمبر 73 کی حدود میں 12 جنوری کو پٹکن ایونیو کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک نامعلوم شخص کی تلاش میں عوام سے مدد طلب کی ہے ۔نیویارک سٹی پولیس تھانہ نمبر 13 کی حدود میں پیش آئے ہراسانی کے واقعے میں مطلوب 50 سالہ ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.