اگر اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے جنگ بندی کے فیصلے کی پاسداری کرتا ہے تو ہم بھی کریں گے، حماس
فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر عہدیدار اسامہ حمدان نے ایک بیان میں کہا کہ حماس اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کردہ جنگ بندی کے کسی بھی فیصلے کی پاسداری کرے گی، بشرطیکہ اسرائیل بھی جنگ بندی کی فیصلے کی پاسداری کرے۔اسامہ حمدان نے کہا کہ اگر اسرائیل تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیتا ہے تو حماس بھی تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دے گی۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جامع جنگ بندی کا حصول قیدیوں کی رہائی اور مفاہمت کی دیگر تمام شرائط کی بنیاد ہوگا۔