vosa.tv
Voice of South Asia!

اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم شیطان کا سنسنی خیز ٹیزر جاری

0

اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر ٹیزر جاری کرتے ہوئے کیپشن لکھا وہ پوچھے گا تم سے، ایک  کھیل ہے، کھیلوگے؟ پر اس کے بہکاوے میں مت آنا۔فلم کے ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خیر اور شر کے درمیان جنگ کی دہشت سے بھرپور کہانی ہوگی۔شیطان کے ساتھ نامور اداکارہ جیوتیکا کی ہندی سینما میں بیس برس بعد واپسی ہورہی ہے اس لیے مداحوں میں زیادہ جوش و خروش ہے۔نئے سپر نیچرل تھرلر میں اجے دیوگن کے ساتھ نامور اداکار آر مادھاون شامل ہیں اور اسے پوری دنیا میں 8 مارچ کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔شیطان کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.