vosa.tv
Voice of South Asia!

چیف الیکشن کمشنرپاکستان کے نام سے جعلی کالز اور پیغامات کا سلسلہ جاری

0

الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے جعلی واٹس ایپ کالز اور پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی جعلی واٹس ایپ کالز سے ہوشیار رہیں اور ایسی کال آنے پر چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف افسرسے لینڈ لائن پر تصدیق کریں۔

ترجمان کے مطابق ممبران الیکشن کمیشن یا کسی افسر کی فون کال یا میسج ملے تو اُس کی تصدیق کی جائے۔ الیکشن کمیشن کا عملہ، آر اوز، ڈی آراوز ایسے کسی بھی میسج یا کال کی تصدیق کریں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بغیر تصدیق کے اس طرح کی کسی کال یا میسج پر عمل نہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے جعلی واٹس ایپ کالز اور پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.