عام انتخابات میں فوج، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری نوٹیفیکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج، سول آرمڈ فورسز کو بطور کوئیک رسپانس فورس سیکیورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتی 5 سے 12 فروری 2024 تک کیلئے ہوگی۔
وزارت داخلہ نے عام انتخابات2024 میں فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو بھیج تھی۔ الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے۔