vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، نشے کی حالت میں گاڑی چلانےکے الزام میں شہری حکومت کا ملازم گرفتار

0

نیویارک سٹی پولیس نے تھانہ نمبر 71 کی حدود سے شہری حکومت کے محکمہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کے ملازم 40 سالہ کمنگز کلیٹن کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس  نے جرائم کی  مختلف  وارداتوں میں ملوث ملزمان کی تلاش اور ان  کی شناخت میں مدد کے لیے کچھ تصاویریں   جاری  کی   ہیں تاکہ  شہریوں  کی مدد سے ان کو گرفتار کیا جاسکے۔

 تھانہ نمبر 61 کی حدود میں  نامعلوم  ملزم ایمونس ایونیو میں واقع ایک تجارتی مرکز سے بھاری رقم لے کر فرار ہوگیاتھا۔تھانہ نمبر 102 کی حدود میں دو نامعلوم ملزمان جمیکا ایونیو میں واقع تجارتی مرکز سے 8 ہزار ڈالر مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگئے ۔اسی طرح   تھانہ نمبر 1 کی حدود میں  گزشتہ ماہ سترہ دسمبر کو  ایک نامعلوم ملزم بارکلے اسٹریٹ پر واقع چرچ میں داخل ہوکر ایک 70 سالہ شخص کے چہرے پر مرچ پھینک کر فرار ہوگیا۔نیویارک سٹی پولیس نے تھانہ نمبر 75 کی حدود سے 33 سالہ برومز نومی خاتون کو 24 سالہ سیرانو،شکیرا خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں  گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ نمبر 113 کی حدود سے 39 سالہ ملزم  فوسٹر ایرک کو  گزشتہ ماہ چار نامعلوم افراد کو گولیاں مار نے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے  جن میں سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔نیویارک سٹی کےتھانہ نمبر 46  کی پولیس نے مورس ایونیو پر28 سالہ ہاویل کورٹنی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں 33 سالہ ولیمسن ڈینٹ کو گرفتار کرلیا۔ اسی  طرح تھانہ نمبر 44 کی پولیس کو 165  اسٹریٹ کے سامنے ایک نامعلوم شخص کو جھگڑے کے دوران گولی مار کر زخمی کرکے فرار  ہونے والے شخص کی تلاش ہے ۔تھانہ نمبر 13 کے عملےکو ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ ڈکیتی میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہی ہے  جو یونین اسکوائر سب وے اسٹیشن پر 28 سالہ ایک نامعلوم شخص سے زبردستی پرس چھین کر فرارہوگیا تھا۔۔ تھانہ نمبر 73 کی حدود میں روکا وے ایونیو پر ایک ایک نامعلوم ملزم نے 16  سالہ لڑکی  کو حراساں کرنے کی کوشش کی اور پھر فرار ہوگیا ، پولیس چاہتی ہے کہ شہری ا س ملزم کی گرفتاری میں مدد کریں ۔تھانہ نمبر 109 کی حدود میں 22 فروری کو دو نامعلوم ملزمان ڈائمنڈ کلیکٹ سے اسلحے کی نوک پر بھاری مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگئے تھے جنھیں تاحال گرفتار   نہیں کیا جاسکا۔نیویارک سٹی پولیس نے تھانہ نمبر 120 کے مطابق بوائیڈ اسٹریٹ کے قریب دو نامعلوم ملزمان ایک رہائشی گھر سے نقدی اور سامان لے کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ نمبر 50 کی حدود میں ایک نامعلوم   چاقو کی نوک پر ایک نامعلوم شخص سے فون اقر نقدی لے کر فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.