امریکا میں پالتو کتے نے مالک کی جان بچالی،ویڈیو وائرل
معمر شخص نے خود کو جھیل کی برفیلی گرفت سے پھنسا ہوا پایا تاہم خوش قسمتی سے اس کا وفادار کتا روبی اس کے ساتھ رہا اور مشی گن اسٹیٹ پولیس کو فوری بچاؤ میں مدد کی۔پولیس آفیسر نے اس شخص کو ریسکیو ڈسک پھینکنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔ تب افسر نے کتے کو بلایا اور ریسکیو ڈسک کو اس کے کالر تک پہنچا دیا۔بالآخر پولیس افسر پھسنے شخص کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ پوری آزمائش تقریباً 16 منٹ تک جاری رہی، لیکن افسر بینیٹس کے فوری اقدامات، روبی کی مدد اور گرینڈ ٹراورس میٹرو فائر ڈیپارٹمنٹ کے فائر فائٹرز کی مدد کی بدولت اس شخص کو برفانی پانیوں سے بچا لیا گیا۔ اسے علاج کے لیے منسن میڈیکل سینٹر لے جایا گیا اور بعد میں اسے ڈسچارج کر دیا گیا، وہ شدید زخمی ہونے سے بچ گیا۔