ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات سے قبل اہم کامیابی مل گئی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن سے قبل اہم کامیابی ملی ہے کیونکہ فلوریڈا کے گورنر اور ان کے حریف رون ڈی سینٹیس نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ان کی حمایت کردی ہے۔رون ڈی سینٹیس نے نیو ہی مپشائر میں ریپبلکن پرائمری الیکشن سے پہلے استعفی دیا ہے،ڈی سینٹیس کو پارٹی کی نامزدگی کا مضبوط دعویدار سمجھا جاتا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کامیابی کا واضح راستہ نہیں ہے۔ نکی ہیلی اب ڈونلڈٹرمپ کی آخری چیلنجر ہیں اور وہ منگل کو نیو ہی مپشائر میں سابق امریکی صدر کے سامنے ہوں گی جو نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار کو منتخب کرنے کے لیے ریاست بہ ریاست مقابلوں کی دوسری سیریز ہے۔گورنر رون ڈی سینٹیس نے اپنی سات ماہ کی مہم ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سازگار نتیجہ پیدا کرنے کے لیے میں کچھ کر سکتا ہوں تو میں یہ کروں گا، میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر رہا ہوں جو آئیووا میں 51فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلا مقابلہ جیتنے کے بعد واضح طور پر سب سے آگے ہیں۔