vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی ریاست انڈیانا میں گھر میں آگ لگنے سے 5 بچے جاں بحق

0

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر بینڈ میں ایک گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے باعث 5 بچے جاں بحق اور فائر فائٹر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔آگ گھر کی پہلی اور دوسری منزل پر لگی، اطلاع پر فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں مدد فراہم کی۔حکام کے مطابق گھر سے 6 بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 5 بچوں نے دم توڑ دیا۔آگ لگنے کہ وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے، آگ پر قابو پانے کے دوران ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.