vosa.tv
Voice of South Asia!

انگلینڈ میں دلسوز سانحہ،بچے کی لاش باپ سے چمٹی ہوئی ملی

0

دو سالہ برونسن بیٹرزبی کے والد 60 سالہ کینیتھ کو دو ہفتے قبل دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ دونوں کی لاشیں 9 جنوری کو ملی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے باپ کی موت واقع ہونے کے بعد بچے کی نگہداشت کرنے والا کوئی نہ رہا۔دی لنکنشائر کاؤنٹی کاؤنسل نے باپ اور بیٹے کی المناک موت کے اسباب معلوم کرنے کے لیے کمیٹٰی بنائی ہے۔ایک سماجی کارکن نے بتایا کہ کینیتھ سے اس کا رابطہ 27 دسمبر کو ہوا تھا۔ اس نے 2 جنوری کو کینیتھ سے بات کرنے کی کوشش کی مگر بات نہ ہوسکی۔ اس نے بچے کے بارے میں چند دوسرے پتوں پر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی مگر کچھ پتا نہ چل سکا۔آخرِ کار پولیس سے رابطہ کیا گیا۔ سماجی کارکن نے مکان مالک سے چابی لے کر دروازہ کھولا تو باپ بیٹے کی موت کا پتا چلا۔برونسن کی ماں سارہ پائیز نے بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کو آخری بار کرسمس سے پہلے دیکھا تھا۔ اس سے قبل اس کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا اور ملنا جلنا بند ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.