ہارر فلم ’شیطان‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی
بالی وڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم ’شیطان‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا، پوسٹر سسپنس اور دہشت سے بھرپور انڈین جادو کی عکاسی کرتا ہے۔فلم کے پہلے پوسٹر میں اجے دیوگن کی کوئی جھلک نہیں ہے بلکہ پانچ گڑیا جیسی چیزیں ہیں جو پہلی نظر میں ناظرین پر دہشت ڈال دیتی ہیں۔نئے سپر نیچرل تھرلر میں اجے دیوگن کے ساتھ نامور اداکار آر مادھاون اور جیوتیکا ساتھ ہوں گی یہ فلم 8 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گا۔فلم ’شیطان‘ کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے۔