vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نئے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ

0

پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن برلن نے پاکستان سے انے والےنئے طلبہ کے لیے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔استقبالیہ کااغاز تلاوت  کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کے بعد استقبالیہ کا باقاعدہ افتتاح پاکستان وجرمن کے قومی ترانوں سے کیا گیا جس کی احترام میں شرکاء کھڑے ھوئے ۔سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے آنےوالے طالبعلموں کو جرمنی آمدپر خوش آمدید کہا سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے کہاکہ پاکستان طالب علم جرمنی میں پروموٹر سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں جرمنی کے شہری اپ کو پاکستان کے سفیر کی نگاہ سے دیکھتے ہین اپ کے کردار کو دیکھ کر ہی وہ پاکستان کے لیے اپنا نقطہ نظر بنائینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اسٹوڈنٹس کے لیے کافی تعداد میں جابس کا مواقع بن رہیے ہیں ہم چاہتے ہیں  کہ پاکستان کے باصلاحیت لوگ پاکستان کے طریقے میں اپنا کردار ادا کرے اگر یہاں کسی کو نوکری ملتی ہے تو انہیں اپنے کردار کو ایسا رکھنا چاہیے جیسے ایک نمونہ ہو۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئئے نئے ابھرتے سائنسدان  نے کہا کہ طلبہ اپنے فیلڈ میں اپنے مستقبل کو تلاش کرے تاکہ تجربات کی بنیاد پر میدان عمل مین کامیابیاں سمٹ سکے ۔استقبالیہ کے منتظم اور پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبرنعمان توصیف نے پی ایس اے کے مقاصد بیان کئے انہوں نے کہا کہ پی ایس اے ابھی فعال ھوا ھے جبکہ ہر یونیورسٹی میں یونٹس بنائے گئے تاکہ پاکستانی اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کرسکے اس موقع پر پی ایس اے کے برلن کے صدر احمد وٹو نے نئے انے والے طلبہ کی رہنمائی میں رہائشی مسائل،  رجسٹریشن اوردیگر پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پی ایس اے برلن کے جنرل سیکرٹری نے نوکری کی تلاش اور اس کے لیے تیاری پر رہنمائی کی بعدازیں سوالات وجوابات کا سلسلہ شروع ہو، جس پر پی ایس اے کی موجودہ باڈی کے ممبران اور سینئیر اسٹوڈنٹس رہنماوں نے جوابات دیئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.