جاپان غیر ملکی سیاحوں کے اخراجات میں 2023 ءکے دوران ریکارڈ اضافہ
جاپان کے قومی ادارہ برائے سیاحت نے کہا ہے کہ 2023 ءکے دوران غیر ملکی سیاحوں نے یہاں ریکارڈ رقم خرچ کی جو عالمی وبا سے پہلے کی سطح اور حکومت کے سالانہ ہدف 50 کھرب ین سے زیادہ ہے۔این ایچ کے نے سیاحتی ادارے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ بیرونی سیاحوں نے گزشتہ سال یہاں قیام کے دوران تقریباً 53 کھرب ین(36 ارب ڈالر خرچ )کیے جن میں رہائش کے اخراجات بھی شامل ہیں،یہ رقم 2019 کے ریکارڈ سے تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے۔فی مسافر اوسط خرچ 212,000 ین ( تقریباً 1,400 ڈالر ) رہا جو 4 سال پہلے کے مقابلے میں ایک تہائی زیادہ ہے۔قومی سیاحتی ادارے کا اندازہ ہے کہ گزشتہ سال بیرونی سیاحوں کی تعداد اڑھائی کروڑ سے کچھ زائد رہی تھی، یہ 2019 کے ریکارڈ کا تقریباً 80 فیصد اور 2022 کے مقابلے میں تقریباً ساڑھے 6 گنا اضافہ ہے۔