vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک،ہمارے کاموں پر کچھ لوگ تنقید کرکے سیاست چمکارہے ہیں، میئر ایرک ایڈمز

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ ہمارے کاموں پر کچھ لوگ تنقید کرکے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم شہر کی بہتری کیلئے مستقل مزاجی سے کام کرتے رہیں گے۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ لوگ میری کارکردگی سے اچھی طرح واقف ہیں مجھے کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ایتھنک میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران میئر نیویارک کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں وفاقی اور ریاستی حکومت سے اب بھی مدد کی ضرورت ہے کیوں کہ تارکینِ وطن مسلسل شہر کی طرف رخ کررہے ہیں اور  ہمیں اس وقت شہر کو اس حالت سے باہر نکالنے کیلئے اپنی توجہ مرکوز رکھنی ہوگی جب کہ میں نے اپنی ٹیم کو بھی کہا ہے کہ وہ بے جا تنقید کو خاطر میں نہ لائے اور مسلسل اپنے کام کی طرف توجہ مرکوز رکھے اور اس میں کوئی بعید نہیں کہ شہر کیلئے سرانجام دی جانے والی ہماری انتظامیہ کی کاوشوں اور خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں میئر ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ موجودہ  انتظامیہ نے وہ کیا ہے جو دوسرے کرنے کو تیار نہیں تھے۔ ایتھنک میڈیا کیلئے اشتہارات اور دسترس کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں میئر نیویارک نے کہا کہ تارکینِ وطن یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ گویا غیرمنصفانہ سلوک کیا جارہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے اور ہماری خواہش بھی یہی ہے کہ اپنے وسائل کے اندر ہم بہتر سے بہتر طور پر ان کے مسائل کو حل کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.