vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی خاتون افسر گرفتار

0

نیویارک سٹی پولیس نے  نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والی خاتون پولیس افسر کو حراست میں لے لیا جب کہ چوری، ڈکیتی اور حملوں کے الزام میں مطلوب ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کردیں۔نیویارک سٹی پولیس نے تھانہ نمبر نو کی حدود سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی آف ڈیوٹی ملازمہ 42 سالہ پیرلیوئس لیسلے کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار کرلیا

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ نمبر چوالیس کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کی تصاویر جاری کردیں۔ دونوں ملزمان سات جنوری کو گوبل پلیس اینڈ میکمبس روڈ پر ایک سینتالیس سالہ نامعلوم شخص سے زبردستی موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے۔ پولیس نے مطلوب ملزمان کی شناخت کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ نمبر چالیس کی حدود سے لاپتہ ہونے والے سیون سکسٹی فور ٹنٹن ایونیو کے رہائشی پیسنٹھ سالہ ویلز بوبی کی تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ نمبر ون ون تھری کی حدود میں ہونےو الے حملے میں مطلوب ملزم کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ ملزم سولہ جنوری کو ون ففٹی ایٹ اسٹریٹ اور ون تھرٹی فور ایونیو کے قریب چونتیس سالہ خاتون پر چاقو کا وار کرکے فرار ہوگیا تھا

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ نمبر چوالیس کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی میں مطلوب دو نامعلوم ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے تلاش میں مدد طلب کی ہے۔ ملزمان نے پندرہ جنوری کو فورٹین ففٹی فائیو ٹاؤن سینڈ ایونیو پر بیس سالہ دوشیزہ سے زبردستی موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے۔ نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ نمبر ون ون فائیو کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی میں مطلوب نامعلوم ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ ملزم انیس دسمبر دوہزار تئیس کو روزویلٹ ایونیو پر زبردستی ڈسپلے کیس سے دو سیل فون نکال کر فرار ہوا تھا

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ نمبر ایک سو بائیس کی حدود میں چوری کی بڑی واردات میں مطلوب ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ تینوں ملزمان چھ جنوری کو ٹو سکس فائیو سکس ہیلان بلیوارڈ میں واقع تجارتی مرکز میں داخل ہوئے اور ایک اناسی سالہ خاتون کا پرس نکال کر فرار ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.