vosa.tv
Voice of South Asia!

سجل علی کی سالگرہ،صبورعلی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں،اداکارہ نے اپنی 34 ویں سالگرہ اپنی بہن اداکارہ صبور علی کے ساتھ منائی۔اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پر سجل علی کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سجل کو سالگرہ کا کیک کاٹتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ صبور علی نے سجل کی کیک کاٹتے اور پھر پہلا کیک پیس خود کھانے کی دلچسپ وڈیو انسٹاگرام پر شئیر کر دی۔اداکارہ سجل علی کو سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی ڈرامہ ’ صنف آہن ‘ میں ان کی قابلِ ذکر مہارت سے لے کر آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی اداکاری والی فلم ’ موم ‘ تک ایسا کوئی کردار نہیں ہے جسے سجل علی نے خوبصورتی سے نہ نبھایا ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.