نیویارک میں شدید برف باری،ہرشہ نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی
نیو یارک میں برفباری کے سلسلہ جاری ہے، پیر کی شام سے شروع ہونے والی برفباری کا سلسلہ بدھ کی دوپہر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔نیو یارک سٹی میں برفباری کا سلسلہ پیر کی شام میں شروع ہوا تھا ،نیشنل ویدر سروس کے مطابق بدھ کی دوپہر تک شہر میں 4 انچ تک برف پڑ سکتی ہے۔نیشنل ویدر سروس نے نیو جرسی سے لانگ آئی لینڈ تک موسم سرما کے الرٹس جاری کر رکھے ہیں۔کیونکہ برف سے میں موسم سرما کی ایڈوائزری نافذ ہےجبکہ درجہ حرارت 30 ڈگری سے کم رہنے کا مکان ہے۔شہری حکومت کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے نمک بھی ڈالا گیا ہے جبکہ سائیڈ واک سفید چادر اوڑھے نظرآرہی ہے۔