نیویارک،قتل،ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری
نیویارک پولیس نے قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری کرکے تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب کرلی۔نیویارک سٹی پولیس کو سترہ جولائی 2023 کو تھانہ نمبر چوبیس کی حدود میں رونما ہونیوالی قتل کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش ہے۔چوراسی سالہ مقتولہ70 ویسٹ93 اسٹریٹ کی رہائشی تھی۔نیو یارک پولیس نے 12 جنوری 2024 کو تھانہ نمبر114 کی حدود سے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے۔36 سالہ ملزم کو کوئنز کے علاقے سے حراست میں لیا گیا،ملزم9 فروری 2020کو 21 سالہ لڑکے کو قتل کر کے فرار ہوا تھا۔نیو یارک پولیس73 پریسنکٹ کو 14 جنوری 2024 کو مین ہیٹن کے علاقے میں پیش آئے قتل کے واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش ہے،مقتول کی شناخت 45 سالہ رچرڈ کے نام سے ہوئی جو بروکلین کا رہائشی تھا
نیو یارک پولیس کو 14 جنوری 2024 کو تھانہ نمبر 115 کی حدود سے لاپتہ ہونیوالی 30سالہ لڑکی کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس کو 14 جنوری 2024 کوتھانہ نمبر77 کی حدود میں رونما ہونیوالے قتل کے واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش ہے
نیو یارک پولیس108 پریسنکٹ کے عملے کو بالترتیب 22 دسمبر 2023، 9، 10 اور 11جنوری 2024 کو رونما ہوئے ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش ہے،نیو یارک پولیس کو تھانہ نمبر 40 کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش ہے،ملزمان 25 دسمبر 2023 کو ولیز ایوینیو پر چھینا جھپٹی کی واردات میں مطلوب ہیں۔نیو یارک پولیس کوتھانہ نمبر109 کی حدود سے12 جنوری2024 کو فرینکلن ایونیو پر رونما ہوئے تشدد کے واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس کو تھانہ نمبر 40 کی حدود سے6 جنوری 2024 کو رونما ہونیوالی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش ہے۔
نیو یارک پولیس کو تھانہ نمبر 72 کی حدود میں 12 جنوری 2024 کو رونما ہونیوالے ہراسانی و ڈکیتی کے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس کو تھانہ نمبر 33 کی حدود میں 3 ستمبر 2023 کو رونما ہوئے تشدد کے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش ہے۔