vosa.tv
Voice of South Asia!

معروف فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

0

جدہ کی مقامی یونیورسٹی کی جانب سے خصوصی دعوت پر دورہ سعودی عرب پر آئے ہوئے ُپاکستان کرکٹ کے معروف سابقہ فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے اعزاز میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستان ہاؤس میں پر تکلف  عشائیہ کا اہتمام کیا۔عشائیہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید نے  کھیل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے ہمارے روابط بڑھتے ہیں اور آپس میں قُرب بڑھتا ہے اس کے زریعے پاک سعودی دوستی میں اضافہ ہوتا ہے شعیب اختر کے کرکٹ تجربے سے سعودی کرکٹ پلیئرز بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔جس پر شعیب اختر نے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک پاکستان کی معیشت میں اہم رول ادا کررہے ہیں انہوں نےکرکٹ سے متعلق تبصروں کے ذریعے کرکٹ پر روشنی ڈالی اور پاک سعودی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور کیمونٹی کے سوالات کے جوابات دئیے تقریب سے یونیورسٹی چئیرمین ژن جاو  ڈائریکٹر محترمہ سمیعہ فالمبان اور جدہ کرکٹ،جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر فیض زین العابدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.