vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب: دمام میں گلوبل سٹی کے دوسرے سیزن کا افتتاح، 52 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع

0

سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف نے دمام میں تفریحی و سیاحتی منصوبے ’گلوبل سٹی‘ کے دوسرے سیزن کا افتتاح کر دیا۔ رواں سال 52 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

عرب خلیج اور سہیات جھیل کے درمیان چھ لاکھ مربع میٹر رقبے پر قائم گلوبل سٹی میں اس سیزن کے دوران 23 بین الاقوامی پویلینز شامل کیے گئے ہیں۔ نئے پویلینز میں عراق، عمان، فلسطین، کویت، قطر، آذربائیجان اور مشرقی افریقہ کے ثقافتی رنگ نمایاں ہوں گے۔سیاحوں کے لیے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس پر مبنی ’فیوچر ڈسٹرکٹ‘، ’ایشین ولیج‘، ’کبایان نائٹ مارکیٹ‘ اور ’ڈائنوسار سٹی‘ سمیت مختلف تفریحی مقامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق منصوبے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور نئے برانڈز کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی سرمایہ کاری زون بھی قائم کیا گیا ہے، جس سے مشرقی ریجن میں سیاحت اور تفریحی صنعت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.