افغانستان کے صوبہ نیمروز کے گورنر ہاؤس پر خود کش حملہ،تین محافظ زخمی
افغانستان کے مغربی صوبے نمروز میں ایک خود کش حملہ آور نے گورنر کے دفتر پرحملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں تین محافظوں زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے اپنی بارود بھری جیکٹ کو اس وقت ڈیٹو نیٹر سے اڑا لیا جب وہ ایک صوبے نمروز کے گورنر ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران راستے میں آنے والے تین محافظ زخمی ہو گئے۔طالبان کے وزیر داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لگائی گئی پوسٹ میں اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔تاہم اس واقعے کی ابھی تک کسی گروہ یا ملک نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔