vosa.tv
Voice of South Asia!

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں شدیدسردی کی لہر، 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

0

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں سردی کا 50 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 52 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کینیڈا کے صوبے ایڈمنٹن میں منفی 42 ڈگری درجہ حرارت ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ منفی 53 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، سخت ترین موسم اور شدید برف باری کی وجہ سے سینکڑوں فلائٹس متاثر ہوچکی ہیں۔حکام نے فراسٹ بائٹ سے بچنے کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ امریکا کی وسطی مغربی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہے، جس کے باعث 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ارکنساس میں گونر نے ایمرجنسی نافذ کردی،  آئیوا میں شدید برف باری کے باعث ٹرمپ نے انتخابی مہم منسوخ کردی۔ دوسری جانب  نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ کے بعض علاقوں میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق برازیل میں بھی شدید سردی ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آتی جارہی ہے جبکہ مختلف حادثات میں دو اموات ہوئی  ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.