vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی بینڈ’اور‘زین ملک کے ساتھ میوزک ویڈیو لانچ کرنےکو تیار

0

پاکستانی میوزک بینڈ”اور” نے برطانوی گلوکار زین ملک کے ساتھ اشتراک کیا ہے جو جلد ہی میوزک ویڈیو جاری کریں گے۔انسٹاگرام پر پاکستانی میوزک بینڈ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے برطانوی گلوکار کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں "اور” بینڈ کے گلوکار رافع، اسامہ اور احد ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں جبکہ ویڈیو کے کچھ مناظر میں زین ملک ریکارڈنگ روم میں گانا گاتے نظر آرہے ہیں۔پاکستانی میوزک بینڈ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’جلد‘ لکھ کر عندیہ دیا کہ ان کا گانا جلد ریلیز ہوگا جبکہ اس کی تصدیق زین ملک نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری سے کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی بینڈ ’اور‘ کچھ ماہ قبل اپنے گانے ’تو ہے کہاں‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھولیا تھا۔ ان کی میوزک ویڈیو کو اب تک 92 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.