vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: یونائیٹڈ ایئرلائنز کے سسٹم میں خرابی دور

0

 یونائیٹڈ ایئرلائنز نے پیر کو پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی ختم ہونے کا اعلان کیا ہے، جس سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ یہ واقعہ ایف اے اے کے ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ کے چند روز بعد پیش آیا۔

 ایئرلائن کے مطابق خرابی تقریباً 90 منٹ برقرار رہی، جس سے صرف روانگی کے لیے تیار پروازیں متاثر ہوئیں، جبکہ فضا میں موجود پروازوں اور یونائیٹڈ ایکسپریس پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ پائلٹس کی یونین کے میمو کے مطابق مسئلہ کمپنی کے ویٹ اینڈ بیلنس کیلکولیشن سسٹم میں تھا، جس کے باعث پروازوں کو حتمی وزن کی معلومات فراہم نہیں کی جا سکیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس خرابی کے سائبر سیکیورٹی سے تعلق کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔ فلائٹ اویئر کے مطابق پیر کی شام تک یونائیٹڈ کی 715 پروازیں تاخیر کا شکار تھیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ ان میں سے کتنی اس خرابی کے باعث ہوئیں۔ یہ خرابی ایف اے اے کی جانب سے ملک بھر میں شیڈول معمول پر آنے کے اعلان کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت بعد پیش آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.