vosa.tv
Voice of South Asia!

واشنگٹن، ڈونلڈ ٹرمپ کا "ڈکٹیٹر” بننے کی خواہش کا اظہار

0

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محض دو کاموں کے حوالے سے ایک دن کیلئے ڈکٹیٹر بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف دو کاموں کے حوالے سے ایک دن کیلئے ڈکٹیٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کہ میرے مخالفین مجھے ڈکٹیٹر کہہ کر الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ  میں جنگوں میں شامل نہیں رہا، ہم اپنے فوجیوں کو گھر واپس لائے، جوبائیڈن اسے سیاسی چال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں دو کام کرنے کے لیے ایک دن کے لیے ڈکٹیٹر بننے کا ارادہ رکھتا ہوں جن میں امریکا میکسیکو سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کو بند کرنے اور توانائی کے منصوبوں کو تقویت دینا شامل ہے۔خیال  رہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ نے کولراڈو عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.